اے ہادیِ برحق، رخِ زیبا کی قسم
محسوس نہ ہوگا ہمیں کوئی بھی الم
جب نام ترا وردِ زباں ہو، آقا
پھر دل میں نہ آئے گا کوئی رنج و ستم
آ جاؤں مدینے میں، بس اتنی دعا ہے
کٹ جائے یہ دوری، مٹ جائے یہ غم
تیرے ہی تو صدقے میں یہ دنیا بنی ہے
تیرے ہی تو دم سے ہے یہ آدم کا بھرم
عادل ریاض کینیڈین

0
27