| دل سے آئی صدا ، تیری کیا بات ہے |
| ہو حبیبِ خدا ، تیری کیا بات ہے |
| تیرے آنے سے روشن جہاں ہو گیا |
| تو ہے سب سے جدا ، تیری کیا بات ہے |
| رات معراج کی ساتھ نعلین ہو |
| رب کو بھائی ادا ، تیری کیا بات ہے |
| سب نبی شان والے ہیں اپنی جگہ |
| تیری عظمت جدا ، تیری کیا بات ہے |
| تجھ پہ پڑھتا ہوں میں یہ درود اس لیے |
| برسے رحمت سدا ، تیری کیا بات ہے |
| بعد رب کے تری شان ہی شان ہے |
| نوری تیرے گدا ، تیری کیا بات ہے |
| در پہ تیرے بلائے سحر کو خدا |
| میری جاں ہے فدا ، تیری کیا بات ہے |
معلومات