کانٹے کو گل کہو گے کب تک |
بے دردی میں ہنسو گے کب تک |
یوں اس کی یاد کے کنارے |
دکھ کے کنکر چنو گے کب تک |
خود سے باہر نکل جہاں دیکھ |
خود میں ہی گم رہو گے کب تک |
یہ حالت ہے عجب سی حالت |
ایسی حالت سَہو گے کب تک |
گُم سُم سنسان سڑ کوں پر یوں |
تنہا تنہا پھرو گے کب تک |
وہ گل اندام جا چکی ہے |
اس کو آواز دو گے کب تک |
دل جوگی اب کہیں ٹھہر جا |
بستی بستی پھرو گے کب تک |
دل اس گم نام شخص کے نام |
خط الفت کے لکھو گے کب تک |
اے دل آنکھوں سے میری تم بھی |
خوں کی صورت بہو گے کب تک |
کہہ دو سب بوجھ یہ اتارو |
بات ایسی دل میں رکھو گے تک |
یہ حسن و عشق سب فسوں ہے |
دھوکے میں دل رہو گے کب تک |
اب یہ دنیا ہی کوچ کر لو |
تعنے ایسےسنو گے کب تک |
اک دن آفت وہ آنی تو ہے |
اس آفت سے بچو گے کب تک |
معلومات