لب پہ ہر دم ہے صل علی ؐ مصطفی ؐ
آپ ؐ پر دل فدا ، جاں فدا مصطفی ؐ
تاج نبیوں کا سر پر سجا مصطفی ؐ
"رب ﷻ کے محبوب ہیں باخدا مصطفی ؐ"
کل جہاں جن کی آمد سے روشن ہوا
آفریں مرسلیں ؐ، مرحبا مصطفی ؐ
ذکر ارفع ؐ لکھا، شان احمد ؐ لکھا
رتبہ قرآں میں اعلی لکھا مصطفی ؐ
جلوہ افروز آقا ؐحرا پر تھے جب
رب ﷻ سے اقرا کا مژدہ سنا مصطفی ؐ
پا گئے حوصلہ کو خدیجہ ؓ سے تھے
جب تھے بے چین کمبل لیا مصطفی ؐ
پورے ناصؔر عرب میں یہ پھیلا ہے دین
فرض خوبی سے پورا کیا مصطفی ؐ

0
5