آپ بھی خونِ جگر کر دیکھیں |
کام مشکل ہے مگر کر دیکھیں |
جینے کی آرزو ہے تو صاحب |
آپ بھی جیتے جی مر کر دیکھیں |
اللہ ملتا ہے ان انسانوں کو جو |
آئینہ دل کو سنور کر دیکھیں |
جان جاتے ہیں حقیقت اس کی |
جو جو بھی اس کو ٹھہر کر دیکھیں |
اگر اللہ کو منانا ہے حسن |
آپ کچھ اس کی نذر کر دیکھیں |
معلومات