اپنے مسلک کی بات ہو تی ہے
ہر کہانی میں رات ہوتی ہے
روز مسلم کا خون بہتا ہے
روز اک واردات ہوتی ہے
اپنی یک جہتی اب نہیں باقی
اسلئےہم کو مات ہوتی ہے
ہم اگر حق پے ہوں دعاؤں میں
ساتھ کل کائنات ہوتی ہے
چاند تو روز ہی نکلتا ہے
روز کیا چاند رات ہوتی ہے

90