ابن حیدر ؓ پہ دل یہ شیدا ہے
عالی اس شان کا ہی جلوہ ہے
ظلمت رنج میں سکت پانے
"حوصلہ کربلا سے ملتا ہے"
ہے گماں سے پرے پرکھ لینا
بار اندوہ جو من پہ چھایا ہے
انس ہے آل مصطفی سے ہمکو
عشق میں جی یہ کیسے ڈوبا ہے
پر الم ہیں شہادتیں ساری
گھاؤ اب تک جگر پہ گہرا ہے
دل شکستہ، مزاج ہے خستہ
چشم پر نم نے دکھ ابھارا ہے
وقف ہونا ہے اس پہ ہی ناصؔر
درس ایثار کا جو چھوڑا ہے

0
55