| بوجھ کر پشت پناہی میں ہمارا ہونا |
| آپ بھی سیکھ ہی جائیں گے سہارا ہونا |
| کامرانی کے لیئے خود میں نہارو ہم کو |
| کام آ جائے گا ہلکا سا اشارہ ہونا |
| ہم نفس ہم ہیں تبھی تم کو سکوں ہے ورنہ |
| سخت مشکل تھا کسی طرح گزارا ہونا |
| ہاتفِ غیب ہیں ہم رد جو ہمیں کر دو تو |
| جا بجا آپ کا لازم ہے خسارا ہونا |
| اے ذکیؔ تم کو ضرورت ہے ہماری ایسے |
| جیسے کشتیِ پریشاں کو کنارا ہونا |
معلومات