شکوؤں کی گٹھری کھول کے بیٹھا تھا آج میں
ترازو کے اک پلڑے میں
اس کی جفائیں رکھیں، بے رخی، جھوٹے وعدے رکھے
اور سوچا، آج حساب پورا برابر ہوگا!
پھر یونہی، ذرا سی نظر جو اٹھی تو سامنے
دیوار پر لٹکے پرانے سے آئینے میں
اپنا ہی چہرہ دکھائی دے گیا!
یاد آیا—
کئی دروازوں پہ دستک سنی تھی، مگر میں نے کھولا نہیں
کئی ہاتھوں کی گرمی کو میں نے بھی آدھا سا چھوڑا تھا
کئی راتوں کی خاموشی میں
کسی کی آنکھ کے آنسو بھی ان دیکھے کیے تھے!
شکوہ بجا سہی، اس نے اچھا نہیں کیا—
مگر سچ پوچھیے تو
مرے پروں پہ بھی کہاں چاندنی لگی ہے؟
کون سا میں کوئی فرشتہ ہوں!

0
5