بھارت کا مقدر چمکا دو
گھر گھر پے ترنگا پھہرا دو
کیسریا اور سبز رنگ میں مت بانٹو
ہندو مسلم دیکھ کے ان کو مت چھانٹو
یکجہتی کی بات کرو اور امن کا پرچم لہرادو
بھارت کا مقدر چمکا دو
گھر گھر پے ترنگا پھہرا دو
اب ذات دھرم کو چھوڑو تم
اور دل کو دل سے جوڑو تم
نفرت کی فضائیں ختم کرو اور جام محبت چھلکا دو
بھارت کا مقدر چمکا دو
گھر گھر پے ترنگا پھہرا دو
ہم‌ہندو مسلم سکھ عیسائی
آپس میں ہیں بھائی بھائی
پھر سے ایکتا وہی پرانی دنیا کو اب دکھلا دو
بھارت کا مقدر چمکا دو
گھر گھر پے ترنگا پھہرا دو
یہ ہردم نفرت بانٹتے ہیں جو
یکجہتی کو کاٹتے ہیں جو
ایسے ظالم لوگوں کو تو دن‌‌ میں تارے دکھلا دو
بھارت کا مقدر چمکا دو
گھر گھر پے ترنگا پھہرا دو
انسانوں کا کام یہی ہے
ازہر کا پیغام یہی ہے
بانٹ کے الفت ساری دنیا الفت سے تم مہکا دو
بھارت کا مقدر چمکا دو
گھر گھر پے ترنگا پھہرا دو

76