| رکھتے ہیں دل میں ہم بھی جذبات بہت |
| تم پوچھو تو بتائیں یہ بات بہت |
| ہر کوئی ملا ہے مطلب کے سبب |
| وابستہ رہے مجھ سے مفادات بہت |
| میں سوچتا ہوں وہ میرا ہے یا نہیں ا |
| الجھے ہوئے ہیں میرے خیالات بہت |
| کل شب اسے سوچا ہے بڑی شدت سے |
| کل میں رویا ہوں ساری رات بہت |
| میرے مرنے کے بعد جگ میں ساغر |
| گائیں گے لوگ میرے نغمات بہت |
معلومات