ثابت کروں یہ کفر کا حق پر نہ بولنا |
سب سے بڑی دلیل ہے حیدر نہ بولنا |
کفار کے دلوں کو یہ خطبہ غدیر کا |
ٹکڑے نہ کر دے دل کے تو خنجر نہ بولنا |
یوں دشمنِ زہراؑ پہ ہر اک دم ہو تبرا |
ارض و سماں بھی کہہ اٹھیں برتر نہ بولنا |
پتھر کے خود خداؤں نے بھی چیخ کر کہا |
اندر تھا کون کعبے کے باہر نہ بولنا |
ہر جا چھپا کے کہتے ہیں قولِ نبیﷺ کو شیخ |
من کُنتُ کا یہ قول تم در در نہ بولنا |
سن لو اے شامیوں ذرا تم کان کھول کر |
دوزخ نہ بھیجا تم کو تو اکبرؑ نہ بولنا |
کہتا صغیر شام کے لشکر کو دیکھ کر |
مسکاں سے گر نہ مارا تو اصغرؑ نہ بولنا |
اہلِ سقیفہ سنتے ہیں جب بھی تبرے کو |
کرتے ہیں یہ تقاضہ وہ در در نہ بولنا |
صائب یہ خامہ فخر سے کہتا ہے بارہا |
اعدا کا دل نہ کاٹ دوں خنجر نہ بولنا۔ |
معلومات