ارادہ بنا ہے دلی آرزو |
رٹوں نامِ نامی سدا اللہ ہو |
رسولِ خدا ہیں نبی آخری |
خدا ذاتِ واحد صمد اللہ ہو |
ملیں خبریں اس کی نبی پاک سے |
ہے جس کی عطا سے پنپتی نمو |
ہیں پہچاں خدا کی نبی مصطفیٰ |
جو محبوبِ داور ہیں اور عبدُہُ |
خفی ذاتِ باری ہے ظاہر وہی |
وہ اول وہ آخر وہی چار سو |
وظیفہ خلق کا ہے حمدِ خدا |
ہے گردش فلک کی یہی جستجو |
دیں اس کی گواہی ازل سے ابد |
خلق زد میں اس کی نہیں ہے غلو |
بڑی ذاتِ اقدس گراں ذکر ہے |
کرے یاد اس کی دہر مستبو |
صدائے بلالی اسی کے لئے |
اسی کے لئے کربلا میں لہو |
اے مولا عطا ہو حزیں کو سبو |
کرے قلبِ محمود حق اللہ ہو |
معلومات