یہ محبت کی علامت حضورؐ آپ کا نام
ہے غلاموں کی بشارت حضورؐ آپ کا نام
ہم بے کس روتے رہے تھے حضورؐ آپ سے پہلے
ہم پہ یزداں کی عنایت حضورؐ آپ کا نام
آپؐ کا ذکر ازل سے ابد تک رہے آقا
زندہ ہے اور سلامت حضورؐ آپ کا نام
جھکتا ہے کفر مرے آقاؐ کے نام کے آگے
ایک تصویرِ شجاعت حضورؐ آپ کا نام
آپؐ محبوبِ خدا، ہم گنہ گار سے لوگ
دونوں عالم میں ہے رحمت حضورؐ آپ کا نام
نام عبدللہ یوں لے لیتا ہے آپؐ کا غم میں
کہ مرے غم کی ہے راحت حضورؐ آپ کا نام

0
2