| جو نغمہ مسرت کا کونین میں جاری ہے |
| سرکار کی آمد سے یہ رحمتِ باری ہے |
| دارین میں سج دھج ہے خوشیوں کے بجیں ڈنکے |
| مختار سخی سرور کیا شان تمہاری ہے |
| بی آمنہ نازاں ہیں عرشی بھی مبارک دیں |
| ہے دائی حلیمہ جو سرکار پہ واری ہے |
| لو لاک کہے مولا دلدارِ زمانہ کو |
| اُن قاسمِ نعمت کا مسرور بھکاری ہے |
| ہیں تاجِ رسالت میں سرکار ملے ہم کو |
| یہ آمدِ انور بھی دنیا میں نیاری ہے |
| آقا کے حرم سے پھر شاید یہ صدا آئی |
| کہتی ہے رسولوں سے سرکار کی باری ہے |
| ہے روحِ جہاں شاداں گلشن میں بہاریں ہیں |
| جو حالتِ مستی ہے کونین پہ طاری ہے |
| محمود سخی سرور سرکار کے آنے سے |
| سرمست لگے ہستی گردوں میں خماری ہے |
معلومات