سوتے ہیں ہم جاگ کے ویلے
جاگتے ہیں ہم یاد کے حیلے
ہر اک گھر کی رام کتھا یہ
اپنے گھر میں سب سوتیلے
کون سی دنیا پھر ہے جیتی
ہم نے کونسے پاپڑ بیلے
میری ہی ملکیت ہیں یہ
ریت کے سارے اونچے ٹیلے
بھنڈی آلو گوشت پکا لو
بس نہیں اچھے ہیں یہ کریلے
راوی میں کیوں چھال ہے ماری
جلدی مرنا مرو تر بیلے
عثماں کیا یہ بک جھک تیری
چپ رہ بے تو شکلو کریلے

0
37