خدا کے ہیں ولی مولیٰ، علی مولیٰ علی مولیٰ
نبی کے وارثی مولی، علی مولا علی مولا
خدا مل جاتا ہے ان کو، نبی مل جاتے ہیں جن کو
نبی مل جاتے ہیں جن کو، خدا مل جاتا ہے ان کو
ہیں کلمہ نافذی مولیٰ، علی مولیٰ علی مولیٰ
بنیِ پاک کو مولیٰ، خدا کا خاص تحفہ ہیں
نبی ہی کی دعا پاکر، علی مولودِ کعبہ ہیں
بنی کے مؤ رثی مولیٰ، علی مولیٰ علی مولیٰ
جہاں میں جتنے مسلم ہیں ، نبی ان سب کے مولیٰ ہیں
نبی مولیٰ ہیں جس کے بھی، علی ان سب کے مولیٰ ہیں
کہو دل سے علی مولیٰ، علی مولیٰ علی مولیٰ
نبی آدم سے تا احمد خدا کے سب خلیفہ ہیں
نبوت کی خلافت کے علی یکتا خلیفہ ہیں
امانت کے قُلی مولیٰ، علی مولیٰ علی مولیٰ
خدا کے رمز ہیں جتنے، علی ان سب کے مظہر ہیں
علی ہی پیرِ اول ہیں، علی ہی پیرِ اکبر ہیں
خدا کی روشنی مولیٰ، علی مولیٰ علی مولیٰ
نبی کا معجزہ قرآں، قراں کا معجزہ مولیٰ
ہیں قرآں کے معلّم و مفسّر و شرح مولیٰ
ہیں قرآں ناطقی مولیٰ، علی مولیٰ علی مولیٰ
عطائے رب تعالیٰ ہے علی میں جو بھی طاقت ہے
کریں امداد بندوں کی انھیں پوری اجازت ہے
مدد حق کی جلی مولیٰ، علی مولیٰ علی مولیٰ
عجب عارف خدا کے ہیں، ہمارے یہ علی مولیٰ
جو مانگو معرفت حق کی، تو کرتے ہیں عطا مولیٰ
بڑے بے حد سخی مولیٰ، علی مولیٰ علی مولیٰ
علی کا ذکر ہے ذکرِ خدا بتلایا مرشد نے
ذکیؔ مولیٰ علی کو روبرو دِکھلایا مرشد نے
لگا نعرہ ابھی مولیٰ، علی مولیٰ علی مولیٰ

0
2