آسماں پر مہِ محرم ہے
روئیے کُھل کے غم کا موسم ہے
کس کے غم کا یہ ذکرِ پیہم ہے
چشم کُل کائنات کی نم ہے
دو جہاں گریہ کرتے ہیں جس پر
خاندانِ رسولِ اکرمؐ ہے
مصطفیؐ کو بھی ہے حُسینؑ کا غم
یہی غم محترم، مکرم ہے
کسی صورت کمی نہیں ہوتی
یہ امامِ حُسینؑ کا غم ہے
انبساطِ جہان سے شاہدؔ
شاہؑ کا غم ہمیں مقدم ہے

0
45