مقامِ ملتِ بیضا ہنوز پنہاں است
ز کور چشمکِ تو بے خبر اے بو العجبی است
تو چہ می دانی اے غافل ! رموزِ شرعِ مبیں
گو گفت شاعرِ مشرق، حسین بو العجمی است
بگو ایں بر سرِ منبر تو برملا شاہؔی !
نے ایں طریقہ و انداز مصطفائی است

1
111
علامہ محمد اقبالؒ اور حسین احمدؒ مدنی
. ( ایک تحریر کے جواب میں)
علامہ محمد اقبالؒ اور حسین احمدؒ مدنی کا اختلاف اپنی جگہ مگر حقیقت یہ ہے کہ ملتِ اسلامیہ کا کیا مقام اور مابین مذاہبِ عالم اس کا کیا طرۂ امتیاز ہے اے بو العجبو ! یہ تیری اندھی نگاہوں سے کوسو دور ہے ( پوشیدہ ہے)
گرچہ اقبال نے حسین احمد مدنی کو عجمی کہہ بھی دیا تو اس میں کوئی قباحت نہیں مگر تو اے غافل شریعتِ محمدی کے رموز سے کہاں واقف کہ تو اکابر کے ان اختلافات میں پڑتا ہے جبکہ تو دین محمدی کے متعلق کچھ بھی نہیں جانتا
صحیح بات یہی ہے کہ یہ محمد عربی صلی اللّٰه علیہ وسلم کا دین ہے جہاں نہ کوئی بریلوی ہے اور نہ کوئی دیوبندی ، یہ تو بس تمہارے آپسی اختلافات کے نتائج ہیں ورنہ ان کی کوئی حقیقت نہیں

اور اے شاہیؔ ! تو منبر پر چڑھ جا اور تمام فرقہ و مسلک سے بے نیاز ہوکر ببانگِ دہل یہ تقریر کر کہ یہ اختلافات کہ جن کی حقیقت بجز شریعتِ محمدی کی بیخ کنی کے کچھ بھی نہیں محمد عربی صلی اللّٰه علیہ وسلم کی تعلیمات میں سے نہیں ہیں

. علامہ شاہ ارریاوی
. ؁شاہؔی ابو اُمامـه شــؔاہ ارریاوی ؁