| تندرستی میں بھی معذور نظر آتے ہیں |
| مجھ کو ہنستے ہوئے مجبور نظر آتے ہیں |
| صرف آنکھوں سے نہ اندازہ لگا چہروں کا |
| دیکھنے میں سبھی مغرور نظر آتے ہیں |
| ان کو کیا علم کئی اور بلائیں بھی ہیں |
| عام لوگوں کو تو مشہور نظر آتے ہیں |
| محترم چھوڑیے بھی سب کی تجارت پہ بحث |
| آپ کو ہر کہیں انگور نظر آتے ہیں |
| ایسے رشتے جہاں دل دل سے نہ ملتے ہو کلیم |
| پاس ہو کر بھی بہت دور نظر آتے ہیں |
معلومات