سدا مصطفیٰ پر صلاۃ و سلام
ملے جن کو خالق سے عالی مقام
جو عکسِ جمالِ الہ حسن ہے
ذکر اُس حسن کا، ہے بالائے بام
سدا مصطفیٰ پر صلاۃ و سلام
وہ محبوبِ رب ہیں، حبیبِ خلق
لکھا عرشِ اعظم پہ اُن کا ہے نام
سدا مصطفیٰ پر صلاۃ و سلام
وہ احسانِ اعظم جلائے قلوب
درودِ خدا آئیں جن پر دوام
سدا مصطفیٰ پر صلاۃ و سلام
ملا ان کو رتبہ جدا خلق میں
صفِ انبیا کے ہیں یکتا امام
سدا مصطفیٰ پر صلاۃ و سلام
امامِ امم ہیں نبی دلربا
ملا ان سے ہم کو خدا کا پیام
سدا مصطفیٰ پر صلاۃ و سلام
رکھی جس نے روشن فضائے دہر
وہ ڈنکے سے ہمدم محمد ہے نام
سدا مصطفیٰ پر صلاۃ و سلام
ہے توصیف گر خود نبی کا خدا
ثنا خواں نبی کی ہے ہستی تمام
سدا مصطفیٰ پر صلاۃ و سلام
اے محمود حق ہے، نبی کا، درود
ملا فیض جن سے، خلق کو ہے عام
سدا مصطفیٰ پر صلاۃ و سلام

26