| سرکار مصطفیٰ کی الفت ملے اے مولا |
| دلدار کے ذکر سے راحت ملے اے مولا |
| اعمال میرے سارے سنت حبیبِ کی ہوں |
| یعنی خلوصِ دل کی ہمت ملے اے مولا |
| نغماتِ مصطفیٰ سے سینہ رہے درخشاں |
| ذکرِ حبیبِ رب کی عادت ملے اے مولا |
| مداح مصطفیٰ کا مولا مجھے بنا دے |
| یوں یاد دلربا کی نعمت ملے اے مولا |
| منظر میں جالیاں ہوں جلوے حسین کے ہوں |
| یہ بار بار مجھ کو لذت ملے اے مولا |
| میرے دلِ حزیں کو جو بے نیاز کر دے |
| عشقِ رسولِ حق کی دولت ملے اے مولا |
| محمود کے لئے ہیں یہ دل سے اب دعائیں |
| بابِ نبی پہ اس کو شفقت ملے اے مولا |
معلومات