"کشمیر بنے گا پاکستان"
جب سارا اٹھے گا پاکستان
آزادی کے ایجنڈے کی
تکمیل کرے گا پاکستان
اپنے اس سچے دعوے سے
پیچھے نہ ہٹے گا پاکستان
انصاف کے ہر اک فورم پر
دستک بھی دے گا پاکستان
گو دنیا چاہے کچھ نہ کہے
پر چپ نہ رہے گا پاکستان
بولے گا مودی جھوٹ بہت
حق بات کہے گا پاکستان
ہندوتوا کے نئے بت آگے
بالکل نہ جھکے گا پاکستان
محکوموں کی حق تلفی کو
بالکل نہ سہے گا پاکستان
وادی میں جاری ظلم و ستم
واللہ روکے گا پاکستان
کشمیر کی آزادی کے لئے
غاصب سے لڑے گا پاکستان
نمرودِ زماں کی آتش میں
اب کود پڑے گا پاکستان
تخریبِ بابری مسجد کا
بدلہ بھی لے گا پاکستان
بھارت ماتا کو ٹکڑوں میں
تقسیم کرے گا پاکستان
ہندوستاں کے نئے نقشے میں
اب رنگ بھرے گا پاکستان
اللہ کی مدد سے ایک نئی
تاریخ لکھے گا پاکستان

0
10