مرے رب کا پیارا ہوا غوثِ اعظم |
رسولِ خدا ﷺ کی عطا غوثِ اعظم |
مریدوں کے ہیں پاسباں غوثِ اعظم |
دفاعِ شرر انس و جاں غوثِ اعظم |
ترا رتبہ اعلی ہوا غوثِ اعظم |
خدا کا تو ، تیرا خدا غوثِ اعظم |
جھکائی سبھی اولیاء نے ہیں گردن |
کہ رکھ دے قدم تو ترا غوثِ اعظم |
تو ہیں ایسا بازِ اشھب کہ مولا |
نہاں تیری پرواز و جا غوثِ اعظم |
حضوری تری بارگاہِ خدا میں |
تصرف ترا ہر جگہ غوثِ اعظم |
شرابِ معارف جو تُو نے پیا تو |
پیا باقیوں نے بچا غوثِ اعظم |
ترا جھنڈا لہرائے ہر اِک جبل پر |
لقب محیُ دیں ہیں ترا غوثِ اعظم |
مریدوں کو بخشی ہیں تو نے تسلی |
تجھے رب نے اعلی کیا غوثِ اعظم |
ہیں ہند الولی خواجہِ خواجگاں جو |
قدم آنکھوں پر ہے لیا ، غوثِ اعظم |
کرو نورِ احمد رضا پر نگہ اب |
دکھا دو اسے جلوہ یا غوثِ اعظم |
26 ذوالقعدہ 1445 |
3 جون 2024 |
معلومات