عشق ہو جائے تو اظہار کریں یا نہ کریں |
جذبہءِ شوق کو بیدار کریں یا نہ کریں |
حال دل گوش گزار ان کے میں کر دوں لیکن |
سوچتا ہوں کہ وہ اقرار کریں یا نہ کریں |
خوب صورت ہیں وہ ہر روپ میں ناز و ادا میں |
زینتِ گیسو و رخسار کریں یا نہ کریں |
بسترِ مرگ پہ وہ میرے سرہانے سوچیں |
جرمِ غداری کا اقرار کریں یا نہ کریں |
زہد و تقوی کی عصا تھام کے رکھنا لازم |
معتبر خلعت و دستار کریں یا نہ کریں |
ہم تو غزلوں سے بھرے جائیں گے قرطاس سحاب |
کچھ اثر ان پہ یہ اشعار کریں یا نہ کریں۔ |
معلومات