سنیں عشقِ احمد دلوں کی ضیا ہے
یہ مومن کو زیور خدا سے ملا ہے
جو گردوں ہے دوراں یہ عشقِ نبی ہے
جہانِ خلق سب نبی پر فدا ہے
گدا مصطفیٰ کے جہاں کل دہر میں
ملا جس کو جو بھی انہی سے ملا ہے
سخی جانِ ہستی ہیں نعمت کے قاسم
نفس بھی دہر کو انہی سے ملا ہے
نہ ہوتے نبی گر جہاں بھی نہ ہوتے
یہ لولاک سن لیں خدا کہہ رہا ہے
کیا ذکر اونچا خدا نے نبی کا
جہاں حمد حق ہے نبی کی ثنا ہے
ہے محمود رحمت کے گھیرے میں ہستی
جو بانٹے یہ سب کو نبی مصطفیٰ ہے

19