یہ اشک کیسے چراغوں میں ضم کیا جائے؟؟ |
حرم کے سامنے کوئی صنم کیا جائے ؟؟؟ |
عدم کی راہ میں یاں ہمسفر نہیں کوئی |
غبارِ راہ کو ہی ہم قدم کیا جائے |
چراغِ خواب کا جلنا ہے معجزہ شاید |
یہ تیرگی کا سفر محترم کیا جائے |
یہ زخمِ ہجر بھی شبنم کو ساتھ لاتے ہیں |
کہ ہر گلاب کو خوں سے ہی نم کیا جائے |
صدائیں شام کی یا دھوپ سلسلے عامر |
یہ درد کس سے کہیں کیا رقم کیا جائے؟؟ |
معلومات