درد سے دل ہے آشنا میرا
مجھ کو پیارا ہے فاصلہ میرا
تجھ سے ملنے کی آس میں اکثر
طے ہوا یوں بھی مرحلہ میرا
اک خلش دل میں چھوڑ جاتا ہے
بن کے ہر دن نیا گلہ میرا
کون سمجھے گا رازِ تنہائی
جب کھلا ہی نہ تذکرہ میرا
تجھ کو پانے کی جستجو میں گیا
عمر بھر کا یہ سلسلہ میرا
دردِ ہجراں کی اس گواہی کو
بن گیا دل ہی آئینہ میرا
اب تلک ڈھونڈتا ہوں منزل کو
کٹ نہ پایا یہ راستہ میرا
تجھ سے بچھڑا تو تب کھلا مجھ پر
کیا تھا جینے کا مشغلہ میرا

0
3