حُسنِ خُلق کو اپنا زیور بنا کے رکھئے
آقا کی سُنّتوں سے خود کو سجا کے رکھئے
نفرت سے دور رہنا، واللہ زہر ہے یہ
دل میں چراغِ اُلفت ہر دم جلا کے رکھئے
دنیا کے رنگ و بو میں عتیقؔ کھو نہ جانا
دھوکا دہی سے اپنا دامن بچا کے رکھئے

0
4