| اپنے ایمان کی پختگی کیجیئے |
| بندگی دل سے معبود کی کیجئے |
| تیرگی ہے جہالت کی پھیلی ہوئی |
| نیک اعمال سے روشنی کیجیئے |
| بات وہ کیجیئے دل کو چھو جائے جو |
| گفتگو ہم سے مت بے تکی کیجیئے |
| جامِ عرفاں پلا کر نظر سے مجھے |
| میرے حصے میں کچھ آگہی کیجیئے |
| آئیے بیٹھیئے رو بہ رو دو گھڑی |
| اپنی آنکھوں سے کچھ شاعری کیجیئے |
معلومات