وفائیں بھی ضروری ہیں جفائیں بھی ضروری ہیں |
مری جاں عشق میں تیرے سزائیں بھی ضروری ہیں |
کبھی پردہ کبھی چلمن کبھی ہے دل لگی کوئی |
تڑپنے سے بچھڑنے تک ادائیں بھی ضروری ہیں |
پکارو گے بلاؤ گے ہمیں ڈھونڈو گے تم ہر سو |
کسی کو پا کے کھونے کی خطائیں بھی ضروری ہیں |
بہت بے رنگ لمحوں میں عجب جیون کے سپنوں میں |
حسیں رنگوں میں ڈوبی کچھ ردائیں بھی ضروری ہیں |
چلو اک بار پھر سے ہم محبت اوڑھ لیں خود پر |
محبت کی عبادت میں عبائیں بھی ضروری ہیں |
محبت مار دیتی ہے یقیں ہم کو بھی ہے لیکن |
اسی سر دھڑ کی بازی میں صدائیں بھی ضروری ہیں |
تمہارے عشق میں رونا تمہاری یاد میں سونا |
محبت کے جہاں میں کچھ عطائیں بھی ضروری ہیں |
کٹے جو سر کسی کے پیار میں یہ بھی سعادت ہے |
اسی کٹنے سے مرنے تک دعائیں بھی ضروری ہیں |
تمہارے دل میں میری جاں بتاؤ کون رہتا ہے |
چلو جھوٹا ہی کہہ دو تم بلائیں بھی ضروری ہیں |
معلومات