تلخ حقیقت مانیں یا نا مانیں مگر ہے سچ
عجب معیارِ زندگی
بنا لیا گیا صحیح
کسی کی شان بان کو
کسی کی اونچی آن کو
کسی کے سر کے تاج کو
بنا لیا گیا صحیح۔۔۔؟
عجب معیار زندگی
بنا لیا گیا صحیح۔۔۔؟
غریب کو کچل دیا
کسی امیر نے کہیں
بچا لیا امیر کو
بنا لیا گیا صحیح۔۔۔؟
عجب معیار زندگی
بنا لیا گیا صحیح۔۔؟
زوال اس کمال کو
جو روک دے سوال کو
سوال کے جواب کو
چھپا دیا گیا کہیں
بنا لیا گیا صحیح۔۔۔؟
عجب معیار زندگی
بنا لیا گیا صحیح
منافقوں نے کی خطا
محافظوں کو دی سزا
غلط کو پھر سجا دھجا
بٹھادیا گیا کہیں
بنا لیا گیا صحیح۔۔۔؟
عجب معیار زندگی
بنا لیا گیا صحیح
مسما ناز

0
60