زندگی میں یاور تقدیر ہونی چاہیے
خوابوں کی آئینہ ء تعبیر ہونی چاہیے
مشکلیں تو آتی ہیں اکثر تسلسل سے مگر
"ان سے بچنے کی کوئی تدبیر ہونی چاہیے"
معرفت کا نور باطن کو بنائے پارسا
زہد کی بنیاد پر تعمیر ہونی چاہیے
بن سکے ہیں با مہارت ہی جہاں میں نامور
ماہر فن ایسے ہو، تنظیر ہونی چاہیے
خوبصورت بھی ہے بننا، نیک طینت بھی بنے
حسن سیرت کی مبیں تصویر ہونی چاہیے
دامن بے لوث ملت پر تصدق ہو سدا
جاں نثاری باعث توقیر ہونی چاہیے
طرز سے ناصؔر عیاں ہو دل ربائی کی جھلک
پر اثر، عبرت نما تحریر ہونی چاہیے

0
35