میں گیا دنیا سے گر نام رہے گا باقی
مرا لکھا ہوا دیوان رہے گا باقی
میں نہ ہوں گا تو مرے لفظ صدا دیں گے مجھے
میرا احساس سرِ عام رہے گا باقی
وقت مٹنے نہ دے گا یہ مری پہچان کبھی
میرے اشعار کا پیغام رہے گا باقی
میں گزر جاؤں گا دنیا سے مگر اے ارشد
مرا فن اہلِ نظر میں تو رہے گا باقی

0