دکھ درد اپنا سب کو سنایا نہیں کبھی
نغمہ جو ناپسند ہو گایا نہیں کبھی
دل میں جو ایک شخص دبے پاؤں آ گیا
پھر عمر بھر وہ شخص بھلایا نہیں کبھی
ہر شخص کو تو دولتِ قربت نہیں ملی
ہر شخص رازداں تو بنایا نہیں کبھی
آنکھوں میں روشنی ہو تو منظر بدل سکیں
دل میں جلا چراغ بجھایا نہیں کبھی
ہم نے تو اپنے آپ کو سمجھا لیا بہت
دل کو مگر فریب دلایا نہیں کبھی
کچھ فاصلے بھی عشق کی معراج بن گئے
نفرت نے فاصلوں کو مٹایا نہیں کبھی
دنیا کے شور میں بھی وہی شخص ہے عزیز
جس کو سکوت توڑنا بھایا نہیں کبھی
جو اپنے آپ سے نہ ملاقات کر سکے
رب نے بھی اس کو خود سے ملایا نہیں کبھی
طارق عجیب آئینہ دیکھا یہ عشق کا
دل میں بنا جو عکس مٹایا نہیں کبھی

0
6