تمہارے در پہ ہیں حاضر گدا غریب نواز |
تمہاری شان کے قرباں شہا غریب نواز |
تمہیں تو سنتے ہو سب کی سدا غریب نواز |
تمہیں نہ دیں تو کسے دیں صدا غریب نواز |
تمہاری ہی ہے حکومت تمام بھارت پر |
تمہیں نبی نے یہ کی ہے عطا غریب نواز |
مری بھی بگڑی بنا دو، بنی ہے لاکھوں کی |
بس ایک کر دو اشارہ ذرا غریب نواز |
تمہارے در سے گزارا ہے بے سہاروں کا |
ہمارے ساتھ بھی کردو دیا غریب نواز |
ہوا خلاف چلی ہے، عدو کو زیر کرو |
مدد کا وقت ہے، آؤ ذرا غریب نواز |
وسیلہ پیر کا لایا ہوں آپ کے در پر |
قبول ہوگی یہاں پر دعا غریب نواز |
تمہیں سے مانگا ہے، مانگیں گے، مانگے جائینگے |
ہو میرے پیر کا صدقہ عطا غریب نواز |
معلومات