مرحبا مرحبا سیدہ فاطمہ
مصطفی کا جگر طیبہ فاطمہ
زہد و تقویٰ میں بھی آپ ہیں بے مثل
اوج صدق و صفا عابدہ فاطمہ
راضی رب کی رضا میں رہیں عمر بر
عابدہ عالمہ شاکرہ فاطمہ
فاطمہ کی رضا ہے نبی کی رضا
پیکرِ سیرتِ مصطفی فاطمہ
روح صبر و رضا راحتِ مصطفی
بانوئے مرتضیٰ زاہدہ فاطمہ
یہ عتیق آپ کے وصف میں کیا لکھے
ردائے تطہیر کی مالکہ فاطمہ

16