مصطفیٰ کے صدقے میری حا جت روا ہو گی
دور دین و دنیا کی مجھسے ہر بلا ہو گی
انکے عشق میں جس نے زندگی گزاری ہو
قبر میں انہیں یارو کوئی نا سزا ہو گی
مصطفائی دیوانے حشر میں جب آئیں گے
آج محترم ہیں یہ غیب سے ندا ہو گی
نعت سے لگن مجھکو یہ ہے میرا سرمایہ
نامئہ عمل میرا نعت مصطفی ہو گی
نام مصطفی ہر دم اپنے ورد لب رکھنا
صدقے نام احمد ہی ماف ہر خطا ہو گی
قبر میں نبی سرور جلوے جب دکھائیں گے
عتیق ان کی آمد سے قبر پر ضیا ہو گی

0
81