اچھا جتنا بھی ہو لہجہ وہ صدا ہوتی ہے |
بات کر لے جو سخن گر تو جدا ہوتی ہے |
باغِ اردو کی مہک رازِ خدا ہوتی ہے |
کوچہ اردو میں ہوا بادِ صبا ہوتی ہے |
حرف ملتے ہیں جو دل سے تو ندا آتی ہے |
معنی لفظوں سے ملیں تو وہ ردا ہوتی ہے |
شعر پڑھنے پہ یونہی داد نہیں ملتی انہیں |
اردو تو شیریں دہن پر ہی فدا ہوتی ہے |
سننے والوں کو کسی اور نگر لے جائے |
اردو والوں کی زباں رب کی عطا ہوتی ہے |
لہجہ مل جائے جو اردو سے تو وہ ناز کرے |
اردو لہجے سے ملے تو وہ ادا ہوتی ہے |
خوشبو اردو کی نظر آتی ہے دل والوں میں |
کھنک اردو کی تو بولی میں سدا ہوتی ہے |
معلومات