صدقہ آقؐا کے ہم کو سہارا ہوا |
غرقیابی میں ناؤ کو کنارہ ہوا |
کفر والحاد کی تیرگی مٹ گئی |
"آمد مصطفیؐ سے اجالا ہوا" |
سلسلہ جب وحی کا چلا آپؐ پر |
مالک دو جہاں ﷻکا اشارہ ہوا |
ثانی کوئی نہیں عظمت و جاہ میں |
مرتبہ انبیؑا میں نرالا ہوا |
فخر کون و مکاںؐ ہیں حبیبؐ خدا |
جگ میں نام محمدؐ دلارا ہوا |
نعمت ایزدی، بعثت مجتبیؐ |
ابر رحمت بنا کے نکالا ہوا |
ورد صلؐ علی لب پہ ناصؔر ہو گر |
جود و بخشش کا ادنی گزارا ہوا |
معلومات