بنتِ حوا کے لئے بہترین نمونہ ہے بنتِ رَسول
مِیرے نزدِیک دُنیاوی بناؤ سنگھار ہیں سب فضُول
شریعتِ اِسلام کے مطابق ہی ہو آزادِی
آزادِیِ طرزِ مغرب میں ہے صریحاً بربادی
اِسلامی بہن کے رَگ رَگ میں بسی ہے حیا
اللہ ہی دینے والا ہر عمل کی بہترین جزا
جو بہن اختیار کرتی ہے شرعی پردہ و حجاب
جرأت نہیں کوئی اُسے پِیش کرے گلاب

0
37