آمنے سامنے لشکر جو مقابل آئے |
تب مخالف سبھی حق والوں کے باطل آئے |
جنگی سامان کا ساروں پہ نشہ حاوی تھا |
وہ تکبر لئے میدان میں غافل آئے |
ہار شیطان پرستوں کے مقدر میں تھی |
شان مومن جو عیاں ان کے تدبر میں تھی |
سربکف ہوگئے اصحاب ؓ بھروسے رب کے |
غیبی تائید کی خوشخبری تصور میں تھی |
شیبہ عتبہ جوں ہی مارے گئے بے دردی سے |
آتش جنگ وہی بھڑکا گئے بجلی سے |
قتل بد بخت ابو جہل کا تھا عبرتناک |
مار ڈالا اسے دو لڑکوں نے بے جگری سے |
فوج آہن کو کیا زیر دلیری کے ساتھ |
سرخرو تھے وہ یقیں اور بزرگی کے ساتھ |
پرچم دین سر بام لہرا ناصؔر |
لوٹے طاغوتی وہاں سے بڑی خواری کے ساتھ |
معلومات