محمد کا اِک اِک ہنر خوبصورت
وہ مٹی کا چھوٹا سا گھر خوبصورت
دعاؤں میں روۓ ہیں امت کی خاطر
وہ پیارا سا خیر البشر خوبصورت
نبی جس کو دیکھا بنا ہے وہ شیدا
نبی وہ کی پیاری نظر خوبصورت
کھجوروں کو کھاتے نبی توڑ کرکے
کھجوروں کا پیارا شجر خوبصورت
کروں کیسے مدحت نبی کی بھلا میں
نبی پر ہے لکھا زبر خوبصورت
عمر جیسا غازی ڈرے جس سے شیطاں
نبی کا تھا وہ ہمسفر خوبصورت
کبھی جاکے دیکھو دینے میں یونسؔ
محمد کا ہے وہ نگر خوبصورت

0
60