اسلام نے جو نام پکارے وہؑ آ گئے |
دینِ خدا کے واسطے سارے وہؑ آ گئے |
باطل کی سخت رات مٹائیں گے نور سے |
روشن کریں گے حق کو ستارے وہؑ آ گئے |
اب دین کے ستون نہیں گرنے پائیں گے |
مولا حسینؑ بن کے سہارے وہ آ گئے |
یہ اہلِ بیتؑ کل بھی ہمارے تھے جان لو |
ہم آج بھی کہیں گے ہمارے وہؑ آ گئے |
تاریخ میں خلیلؑ کے وعدے کو دیکھ کر |
پائے حسینؑ نے جو اشارے وہ آ گئے |
مولا حسینؑ آئے تو گویا کہ یوں لگا |
جیسے کھڑے علیؑ ہیں نظارے وہ آ گئے |
مقتل میں ان سےلڑنےکو آئےتھے جومیاؔں |
مولا حسینؑ سے سبھی ہارے وہ آ گئے |
میاؔں حمزہ |
معلومات