چپکے چپکے اتنا برسو۔
من میں جل تھل ہو جائے۔
صحرا، جنگل ہو جائے۔
چپکے چپکے اتنا برسو
کاسہ چھاگل ہو جائے
پیاسا، پاگل ہو جائے
چپکے چپکے اتنا برسو
لہجہ کومل ہو جائے
کھدر ،ململ ہو جائے
چپکے چپکے اتنا برسو
آنگن صندل ہو جائے
عشق مکمل ہو جائے

3
245
من میں جل تھل کو جائے
...
کاسہ چھاگل ہو جائے
...
پیاسا پاگل ہو جائے
...
کمال ہے، کمال...

من میں جل تھل ہو جائے
...
کاسہ چھاگل ہو جائے
...
پیاسا پاگل ہو جائے
...
کمال ہے، کمال...

شکریہ دوست.