یہ کیا ہو رہا ہے اور کیوں ہو رہا ہے
لہو سے ہر کوئی ہاتھ اپنے کیوں دھو رہا ہے
چار سو علم کی جب روشنی ہے تو جناب
دیس میں میرے ہی ہر شخص کیوں سو رہا ہے
خار کو پھل لگا کرتے نہیں ہیں اے بشر
راہ میں بچوں کی کانٹے تو کیوں بو رہا ہے
اپنا گھر خود ہی جلا دینے کے بعد میاں
رانڈ رونا تو بتا اب تو کیوں رو رہا ہے
جلنے والے وہ ہیں جن نے جلایا تھا تجھے
حسن اس قدر تو غمناک کیوں ہو رہا ہو

0
43