قَابَ قَوسَیْن کو سَجدوں سے سَنْوارا ہوگا
نُور پَر نُور نے جَلووں کو اُتارا ہوگا
دِل نے تَصدیق، نِگاہوں کی زُباں سے کی تھی
کتنا مَحبوب، خُدا کو وہ اِشارا ہوگا
زُلفِ وَالَّیْل پہ وَالشَّمْس کی چادر ہوگی
تارِ وَالنَّجم سے زُلفوں کو نِکھارا ہوگا
کہہ کے یٰسیں، کبھی طٰہٰ، کبھی عَبْدِیْ کہہ کر
ذاتِ مَعبود نے بَندے کو پُکارا ہوگا
قُربِ مُطلق کے سَماں کا، ہے بَیاں اَوْ اَدْنٰى
لِیْ مَعَ اللہ کا نَظَارا بے کِنارا ہوگا
موجِ اُلفت میں خُدا نے یہ سُنایا ہوگا
عَبْد ہوگا وہ ہَمارا، جو تُمہارا ہوگا
جائے مَحمود پہ وہ مَحوِ شَفاعت ہوں گے
کتنا پُر کَیف غُلامو، یہ نَظَارا ہوگا

0
7