| جاگ پڑے گلشن کے سپاہی |
| پہرا دیں گے وطن کے سپاہی |
| کیوں خاموش کرایا ان کو |
| سچ بولیں گے من کے سپاہی |
| جرم ہے بس یہ کہ جرم نہیں ہے |
| امن کے پھول چمن کے سپاہی |
| ڈرتے ہو تم آزادی سے |
| تم ہو دار و رسن کے سپاہی |
| شور بڑھے گا پابندی سے |
| خود طالب ہیں کفن کے سپاہی |
| عزت خود ہی سنبھال کے رکھنا |
| سچ بولیں گے سخن کے سپاہی |
معلومات