| جو خوب شور مچائے وہی حسینی ہے |
| ستم جو خود پہ ہی ڈھائے وہی حسینی ہے |
| بھلے ہو سارا عمل ہی یزیدیوں والا |
| حسینی خود کو بتائے وہی حسینی ہے |
| بجائے ڈھول بھی تاشہ بھی خوب جو یاں پر |
| جو تعزیہ بھی اٹھائے وہی حسینی ہے |
| کھڑا نہ ہو کبھی ظالم کے سامنے بلکہ |
| اسی کا ساتھ نبھائے وہی حسینی ہے |
| مرے حسین کا ننھے شہیدوں کا اظہر |
| تماشہ یاں جو بنائے وہی حسینی ہے |
معلومات