زندہ رہنے کا انتظام کرو |
خواب سب چھوڑو کوئی کام کرو |
وقتِ بیداری آ گیا اٹّھو |
خوابِ غفلت کو اب تمام کرو |
کام ان کی دعائیں آئیں گی |
اپنے بوڑھوں کا احترام کرو |
محتسب کو حساب دینا ہے |
جتنا اونچا بھی تم مقام کرو |
جس نے عورت کو جسم ہی سمجھا |
ایسے لوگوں کا قتلِ عام کرو |
یار مطلب پرست ہے دنیا |
تم مرے دل میں ہی قیام کرو |
روز و شب میں نے تیرے نام کیا |
تم مرے نام ایک شام کرو |
میں زباں سے نہ کچھ کہوں گا اب |
میری آنکھوں سے تم کلام کرو |
جو ہو خالدؔ غرور میں ڈوبا |
ایسے ظالم کو مت سلام کرو |
معلومات